نئی دہلی۔ ملائم سنگھ کے تمام دعووں کے درمیان سماجوادی پارٹی میں جاری
اختلاف ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ آج بھی لکھنؤ میں سیاسی گہما گہمی
کا دور جاری ہے۔ اکھلیش 3 نومبر کی یاترا کے پیش نظر رہنماؤں سے اہم ملاقات
کرنے والے ہیں۔ وہیں آج ریاستی صدر شیو پال یادو نے وزیر پون پانڈے کو
پارٹی سے برخاست کر اس سیاسی جنگ کو اور تیز کر دیا۔ جانیے اب تک کا اپڈیٹ۔
شیو پال نے کہا اتحاد کو لے کر بات چیت کر رہے ہیں۔ میں گھر خالی کر رہا
ہوں۔ اگر نیتا جی کہیں گے تبھی میں حکومت میں واپس آوں گا۔ مجھے کسی سے
کوئی دقت نہیں ہے۔
امر سنگھ نے کہا جب ہمارے قومی صدر نے مورچہ سنبھال لیا ہے، تو میں اس پر
کیا بولوں؟ آپ (میڈیا) میرے پیچھے پڑے ہو، میرے پیچھے مت پڑو۔
پارٹی سے برخاستگی پر بولے پون پانڈے- میں نے کوئی مار پیٹ نہیں کی۔ آشو
ملک کے الزامات کی تحقیقات ہو۔ میں ہمیشہ سماج وادی پارٹی میں بنا رہوں گا۔
مجھے کاغذ
پر سے نکال سکتے ہیں، لیکن دل سے نہیں۔ 2017 میں بھی ایس پی کو
جتانا ہے۔ ملائم جی کا حکم سر آنکھوں پر۔
شیو پال یادو نے ایم ایل سی آشو ملک سے دھکا مکی اور مار پیٹ کے الزام میں
وزیر پون پانڈے کو پارٹی سے برخاست کیا۔ سی ایم اکھلیش یادو کو خط لکھ کر
پانڈے کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ۔ شیو پال یادو نے کہا پون پانڈے کو 6
سال کے لئے نکالا جاتا ہے۔ انہوں نے آشو ملک کے ساتھ مارپیٹ کی تھی۔ ہم نے
سی ایم کو خط لکھا ہے کہ پون پانڈے کو کابینہ سے برخاست کریں۔ جو بھی پارٹی
میں ڈسپلن شکنی کرے گا، جرم کرے گا، وہ سماج وادی پارٹی میں نہیں رہ سکتا۔
ذرائع کے مطابق شیو پال سرکاری رہائش گاہ چھوڑ رہے ہیں۔ گھر کے باہر سے نیم پلیٹ ہٹوائی۔ سی ایم اکھلیش نے کیا تھا کابینہ سے برخاست۔
اکھلیش یادو کے گھر کے باہر کارکنوں کی بھیڑ۔ اکھلیش یادو کی آج سماج وادی
پارٹی کے کئی رہنماؤں سے ملاقات ۔ رتھ یاترا کے پیش نظر کریں گے ملاقات۔